بلنکن دورہ مشرق وسطیٰ کے دوسرے مرحلے پر مصر پہنچ گئے
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اپنے پانچویں دورہ مشرق وسطیٰ کے اگلے مرحلے پر مصر پہنچ گئے ہیں۔ انٹونی بلنکن کا یہ دورہ خطے میں کشیدگی کی صورتحال کا جائزہ لینے اور غزہ جنگ کے حوالے سے علاقائی شراکت داروں سے مشاورت کرنا ہے۔
قاہرہ میں انٹونی بلنکن کی مصری صدر عبد الفتاح السیسی سے ملاقات طے تھی۔ عبدالفتاح السیسی سے طے ہونے والی یہ ملاقات سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے بعد ہو رہی ہے۔ ولی عہد سے انٹونی بلنکن کی ریاض میں ملاقات ہوئی تھی۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے انتونی بلنکن کی ملاقات ان کے مشرق وسطیٰ کے پانچویں دورے کا پہلا مرحلہ تھا۔ جس میں خطے کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اسرائیل حماس جنگ کے خاتمے کے لیے بات چیت کی گئی۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا اسرائیل حماس جنگ شروع ہونے کے بعد مشرق وسطیٰ کا پانچواں دورہ ہے۔ انٹونی بلنکن کے شیڈول میں اسرائیل، اردن، متحدہ عرب امارات کا دورہ بھی شامل ہے۔
-
غزہ کی معیشت کو سنبھالا دینے کے لیے اسرائیلی کارروائیاں بند ہونا ضروری ہیں
اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں سماجی و اقتصادی حالات کو جنگ سے پہلے کی ...
مشرق وسطی -
اسرائیلی بحریہ نے غزہ میں خوراک کے قافلے کو نشانہ بنایا: اونروا
فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوامِ متحدہ کے ادارے نے پیر کو کہا کہ غزہ کے ایک غذائی ...
مشرق وسطی -
غزہ میں اسرائیلی کامیابی حماس، ایران نواز تنظیموں کے لئے دھچکا ہو گی: نیتن یاہو
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے غزہ میں جاری اسرائیل کی طویل ترین جنگ کے چارماہ ...
مشرق وسطی