اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے غزہ میں جاری اسرائیل کی طویل ترین جنگ کے چارماہ مکمل ہونے کے قریب کہا ہے کہ اسرائیل کی فتح حماس اور خطے میں پھیلے اس کے اتحادیوں کے لیے ایک بڑے مہلک دھچکے کا سبب بنے گی۔
نیتن یاہو کے دفتر سے جاری کیے گئے بیان میں دعویٰ کیا کہ اسرائیل کو جامع کامیابی ملنا ایران کی حامی تنظیموں حزب اللہ، حوثیوں اور حماس کے لیے ایک بڑا دھچکہ ہو گی۔ وہ اسرائیلی فوج کاحوصلہ بڑھانے کی کوشش کے طور پر فوجی کمانڈروں سے خطاب کر رہے تھے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے اپنے فوجی کمانڈروں کے سامنے یہ صورت حال ایسے وقت میں رکھی ہے جب فرانس کے وزیر خارجہ اسرائیل میں موجود تھے اور امریکی وزیر خارجہ اسرائیل پپہنچنے والے ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ کا سات اکتوبر سے اب تک یہ پانچواں دورہ سمجھا جائے گا۔
انہوں نے فوجی کمانڈروں کو خبر دار کیا' اگر ہم کامیاب نہ ہو سکے تو یہ ناکامی اسرائیلی سلامتی کے لیے بہت بڑا خطرہ بن جائے گی۔۔ انہوں نے کمانڈروں پرمزید زور دیتے ہوئے کہا اگر ہمیں کامیابی نہ مل سکی تو بے گھر ہونے والے اسرائیلی بھی اپنے گھروں کو واپس نہیں آسکیں گے۔'
اسرائیلی وزیر اعظم نے اپنی فوج کے حکام سے کہا 'اس لیے بھی کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے کہ اگر ہم ناکام ہو گئے تو ہمارے لوگوں کا نیا قتل عام زیادہ دور نہیں ہو گا۔ اس صورت حال کو ایران ، حزب اللہ اور دوسرے گروپ جشن کے طور پر منائیں گے۔ '
نیتن یاہو نے اپنے کمانڈروں کو جنگ پر قائل کرتے ہوئے کہا ' حوثی اسرائیل مخالف اور مغرب مخالف مزاحمت کا حصہ ہیں۔ اس حوثی گروپ نے کئی ماہ سے بحیرہ احمر میں خوف کی فضا پیدا کر رکھی ہے۔ جہاز رانی خطرے میں ہے۔ اسی کے جواب میں امریکہ اور برطانیہ نے جوابی حملے کیے ہیں۔'
واضح رہے یہ یمنی حوثی اپنے حملوں کو غزہ میں چار کی جنگ کا رد عمل قرار دیتے ہیں جس میں اسرائیل کی بمباری سے اب تک ساڑھے ستائیس ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ جن میں غالب اکثیریت فلسطینی عورتوں اور بچوں کی ہے۔ تاہم فلسطینی نسل کشی کے حوالے سے بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلے کے بعد اسرائیلی فوجی کمانڈروں کے لیے سوچنے کا ایک نیا موقع پیدا ہو گیا ہے۔
دوسری جانب اسرائیل کو پچھلے چار ماہ سے لبنانی سرحد سے حزب اللہ کے ساتھ بھی لڑنا پڑ رہا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق پیر کے روز بھی لبنان کی طرف سے کئی راکٹ شمالی اسرائیل میں داغے گئے ہیں۔ بیان کے مطابق اسرائیلی فوج نے بھی لبنان کے علاقے کو نشانہ بنایا ہے۔
-
جنوبی لبنان میں سفارتی حل کے لیے وقت ختم ہو رہا ہے: اسرائیل
اسرائیلی وزیرِ خارجہ اسرائیل کاٹز نے پیر کو کہا ہے کہ جنوبی لبنان میں ایک سفارتی ...
مشرق وسطی -
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے کمانڈ سینٹر اور ایک ملٹری کمپلیکس پر حملہ
حزب اللہ نے اتوار کے روز جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اپنے دو ارکان ...
مشرق وسطی -
اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی روکنے کے لیے امریکہ نے کوششیں تیز کردیں
اسرائیلی اخبار "ہارٹز" نے اتوار کے روز کہا کہ امریکی ایلچی آموس ہاکسٹین اپنے ...
مشرق وسطی