اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کر کے ہٹلر کا کردار ادا کر رہا ہے: برازیل
غزہ میں جہاں اتوار کے روز اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی ہلاکتوں کی تعداد 29 ہزار کو چھو گئی ہے اور امریکہ سمیت کئی یورپی ملک غزہ میں اسرائیلی جنگ کو اسرائیل کا حق دفاع قرار دیتے ہیں وہیں انسانی حقوق کو اہمیت دینے والی دنیا کا بڑا حصہ فلسطینیوں کی اس نسل کشی پر اسرائیل کی سخت مذمت کرتا ہے۔ برازیل بھی اسرائیل کی مذمت کرنے والے ان ممالک میں سے ایک ہے۔
برازیل کے صدر لولا دا سیلوا نے اتوار کے روز غزہ میں اسرائیلی فوج ہاتھوں فلسطینیوں کے اس اندھا دھند قتل عام کو نسل کشی کانام دیا ہے۔ اس نسل کشی کے مرتکب اسرائیل کو ہٹلر کا کردار ادا کرنے والا قرار دیا ہے ، جس نے یہودیوں کی نسل کشی کی تھی۔
صدر لولا دا سیلوا نے کہا ' اس وقت غزہ میں جو کچھ ہو رہاہے یہ نسل کشی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار عدیس بابا میں افریقی یونین کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ افریقی ملک جنوبی افریقہ نے بھی اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کو بین الاقوامی عدالت انصاف میں ایک مقدمے کے طور پر حالیہ مہینوں میں پیش کیا تھا۔
اب افریقہ کی سرزمین پر برازیلی صدر نے کہا ' جو کچھ اسرائیلی فوج کر رہی ہے یہ سپاہیوں کی سپاہیوں کے خلاف جنگ نہیں ہے۔ یہ ایک انتہائی جدید اسلحے سے لیس فوج کی عورتوں اور بچوں کے خلاف جنگ ہے۔ '
انہوں نے مزید کہا دنیا اس وقت جوکچھ غزہ میں ہوتے ہوئے دیکھ رہی ہے وہ ماضی میں کبھی بھی نہیں ہواہے، تاریخ اس وحشیانہ جنگ کی مثال نہیں پیش کر سکتی ہے۔ جس کا نشانہ عورتیں اور بچے ہوں۔' البتہ یہ ویسا ہی جیسا ہٹلر نے یہودیوں کے ساتھ کیا تھا۔
78 سالہ برازیلی صدر کی طرف سے فلسطینی عوام کے حق میں یہ مضبوط ترین الفاظ گروپ 20 کی سربراہی کے بعد پہلی مرتبہ ظاہر کیے گئے ہیں۔ انہوں نے حماس کی طرف سے سات اکتوبر کو اسرائیل پر کیے گئے حملے کی بھی مذمت کی۔
-
اسرائیل کی غزہ میں جنگ، تقریباً 29000 فلسطینی قتل ہو چکے : وزارت صحت غزہ
فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں اب تک ہونے والی ...
مشرق وسطی -
کرنل کے عہدے کے پانچ افسران سمیت غزہ میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 573 ہوگئی
غزہ کی پٹی میں حماس کے خلاف جاری اسرائیلی جنگ میں خود اسرائیلی فوج کو بھی بھاری ...
مشرق وسطی -
مغربی کنارے میں کشیدگی اسرائیلی وفلسطینی امن کی راہ میں رکاوٹ ہے : جوزپ بوریل
یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا ہے مغربی کنارے میں پیدا ...
مشرق وسطی