ایک ہفتہ پہلے ایران میں ایرانی گیس پائپ کو اسرائیل نے نشانہ بنایا تھا۔ یہ بات بدھ کے روز ایرانی توانائی وزیر جواد اوجی نے ایرانی کابینہ کے اجلاس کے بعد رپورٹرز کو بتائی ہے۔
ایران میں گیس پائپ لائنوں کو حملے کا نشانہ اسرائیل نے 14 فروری کو بنایا تھا، جس کے نتیجے میں کم از کم تین صوبوں میں گیس کی سپائی متاثر ہوئی تھی۔ ایران کی طرف سے فوری طور پر اس واقعے کو تخریب اور دہشت گردی قرار دیا تھا۔
ان حملوں سے جن علاقوں میں پائپ لائن متاثر ہوئی تھی ان میں جنوبی صوبے فارس کا صفا شہر اور جنوب مغربی صوبے کا علاقہ بورجین اور بختیاری شامل تھے۔
بدھ کے روز رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے وزیر توانائی نے کہا پائپ لائنوں پر حملے اسرائیلی کارروائی تھے۔ تاہم اسرائیلی منصوبے کو ناکام بنا دی گئی تھی۔
واضح رہے ایران میں انقلاب کے سال 1979 سے فلسطینی ایرانی خارجہ پالیسی کا بنیادی نکتہ رہی ہے۔اس وجہ سے ایران اور اسرائیل کے درمیان دشمنی کا سلسلہ کئی دہائیوں پر محیط ہے۔ ایران نے اسرائیل کو آج تک تسلیم نہیں کیا ہے۔ ایران کی طرف سے اسرائیل پر ایرانی جوہری پروگرام کو نشانہ بنانے کا الزام بھی لگایا جاتا رہا ہے۔
دوسری جانب اسرائیل اور امریکہ یکساں طور پر ایران پر الزام لگاتے ہیں کہ ایران دہت گرد گروپوں کی مدد کرتا ہے۔ جو اسرائیل کو نشانہ بناتے ہیں۔
-
شام : دیر الزور میں ایران نواز گروپوں پر نامعلوم بم حملے ، ہلاکتوں کی اطلاعات
شام میں سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے آج بدھ کی صبح اطلاع دی کہ دیر الزور ...
مشرق وسطی -
حوثیوں کی دفاعی صلاحیتیں ان کی اپنی حاصل کردہ اور مقامی ہیں: ایران
یمن میں حوثی باغیوں کوفوجی امداد دینے کی سابقہ امریکی دعووں کے باوجود خاص طور پر ...
مشرق وسطی -
ایران کی ہدایت پرعراقی دھڑوں نے امریکی مفادات پر حملے کم کر دیے
خبر رساں ادارے ’رائیٹرز‘ نے متعدد ایرانی اور عراقی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ...
مشرق وسطی