اماراتی قیادت نے سعودی یوم تاسیس پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو تہنیتی پیغام بھیج کر قومی دن کی مبارکباد دی۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اماراتی صدر شیخ محمد زاید، نائب صدر و وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم اور نائب صدر و نائب وزیر اعظم شیخ منصور بن زاید کی طرف سے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔
اماراتی قیادت نے یوم تاسیس پر سعودی قیادت، عوام اور ملک کے لیے نیک جذبات کا اظہار کرتے ہوئے مزید ترقی و کامرانی کی امید ظاہر کی ہے۔
قبل ازیں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور سلطنت عمان کے فرمانروا سلطان ہیثم بن طارق کی طرف سے بھی تہنیتی پیغام موصول ہوئے ہیں۔
-
22 فروری: سعودی عرب کے ’یوم تاسیس‘ سے متعلق ہم کیا جانتے ہیں؟
تین صدیاں پیشتر 22 فروری 1139ھ بہ مطابق 1727ء کو امام محمد بن سعود کے ہاتھوں پہلی ...
مشرق وسطی -
یوم تاسیس پر سٹار فٹبالر نیمار اور بنزیما سعودی روایتی لباس میں
تاسیس کی مناسبت الہلال فٹبال کلب اور الاتحاد فٹبال کلب نے جشن مناتے ہوئے سٹار ...
بين الاقوامى -
امتحانی ہالز میں سعودی ثقافتی لباس پہن کر یوم تاسیس پر اظہار مسرت
سعودی عرب کے سکولوں میں ملک کے یوم تاسیس 22 فروری کی مناسبت سے بچوں کی امتحانات کے ...
بين الاقوامى