متحدہ عرب امارات کے موسمیاتی پیش گوئی کے مرکز نے اطلاع دی ہے کہ اگلے اتوار اور پیر کو درمیانی نوعیت کی بارش کا امکان ہے۔ اس دوران امارات میں آسمان جزوی اور مکمل بادلوں سے ڈھکا نظر آئے گا۔
پیش گوئی کے مطابق اس دوران بعض علاقوں میں ہلکی بارش کا بھی امکان ہو گا۔ پچھلے اتوار اور پیر کے علاوہ منگل کے روز بھی امارات میں بارش رہی تاہم پچھلا ہفتہ بارشوں کے اعتبار سے طوفانی رہا۔
موسمیاتی مرکز کے مطابق اتوار کو 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ اس وجہ سے امارات میں جو گردو غبار کے اڑنے کا سبب بن سکتی ہے۔ ادھر بحیرہ عرب اور بحیرہ اومان دونوں کے لیے ملے جلے موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
دبئی میں پچھلے ہفتےغیر مستحکم موسمی حالات نے حکام کو امارات میں ملازمین کے لیے گھروں سے کام کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ دبئی پولیس نے متحدہ عرب امارات میں شدید بارش، گرج چمک اور بجلی گرنے کے خدشے کے پیش نظر پبلک سیفٹی وارننگز جاری کی تھیں۔