فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس نے بدھ کے روز دعویٰ کیا ہے کہ اس نے لبنان کے جنوبی علاقے سے اسرائیل کے شمال میں میزائل داغے ہیں۔ حماس کی طرف سے بتایا گیا گیا ہے کہ یہ دونوں میزائل گراڈ طرز کے تھے۔
دوسری جانب حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر ایک اور بیان میں کہا ہے کہ اس نےاسرائیلی فوج کی 769 ویں ایسٹرن بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر اور بیت ہلل میں ہوائی اڈے کی بیرکوں پر بم گرائے ہیں۔