صومالیہ کی تمام اراضی پر اس کی خود مختاری باور کراتے ہیں : سعودی عرب
دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے بین الاقوامی آبی گزرگاہوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر کوششیں بروئے کار لانے پر زور دیا
سعودی عرب نے صومالیہ کی اس کی تمام اراضی پر خود مختاری باور کرائی ہے... اور ہر اس اقدام کو مسترد کر دیا ہے جو اس کی سکیورٹی اور استحکام کو متاثر کرے۔
سعودی عرب نے بین الاقوامی آبی گزرگاہوں کی سکیورٹی اور وہاں جہاز رانی کی آزادی کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر کوششیں بروئے کار لانے پر زور دیا۔
مملکت کا یہ موقف سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو ان کے صومالی ہم منصب عبدالسلام عبدی علی کی جانب سے موصول ہونے والی ایک فون کال کے دوران سامنے آیا۔ گفتگو میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق مملکت پہلے بھی صومالیہ کے اتحاد سے متصادم متوازی ادارے مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرنے کا اظہار کر چکی ہے، تاکہ صومالیہ کے قانونی ریاستی اداروں کی حمایت اور اس کے برادر عوام کے استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا جا سکے۔
-
سعودی عرب کے ساتھ بہترین تعلقات کے خواہاں ہیں: عراقی صدر
اسلحے کو قابو میں لانا حکومت کے لیے سب سے اہم معاملہ ہے: نزار آمیدی، العربیہ کو ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب اور کینیا کے درمیان سیاسی مشاورت کا پہلا اجلاس
مقصد دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینا اور ہم آہنگی و مشاورت کو بڑھانا ہے، تین مفاہمتی ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب کی نیوم بندرگاہ پر گندم کے پہلے بحری جہاز کا استقبال
بندرگاہ تبوک، الجوف، حائل اور القصیم سمیت شمالی علاقوں میں کھیپوں کی پہنچ کو تیز ...
بين الاقوامى