سعودی ڈرگ کنٹرول ڈپارٹمنٹ نے زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی کے ساتھ مل کر جدہ بندرگاہ کے ذریعے الیکٹرک اوون کی کھیپ کے اندر 12 لاکھ 98 ہزار 886 ایمفیٹامین گولیاں سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ دو وصول کنندگان کو ریاض کے علاقے اور جدہ گورنریٹ سے گرفتار کیا گیا۔ ان میں سے ایک سوڈانی شہریت رکھتا اور دوسرا سعودی شہری ہے۔ سکیورٹی حکام نے شہریوں اور رہائشیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مکہ مکرمہ، ریاض، اور الشرقیہ کے علاقوں میں منشیات سے متعلق معلومات دینے کے لیے نمبر 911 پر کال کریں۔ دیگر علاقوں سے معلومات دینے کے لیے نمبر 995 پر کال کی جا سکتی ہے۔