سعودی عرب کی وزارت خارجہ اور وزارت ثقافت نے "ثقافتی شعبے" سے متعلق اسٹریٹجک منصوبوں میں مشترکہ تعاون کے لیے مفاہمت کی دو یادداشتوں پر دستخط کیے۔ ان یاداشتوں کی منظوری کا مقصد ثقافت کےشعبے میں مشترکہ تعاون کو بڑھانے اور مختلف شعبوں میں ان کے درمیان موجودہ ہم آہنگی کی سطح کو بہتر کرنا، قومی حکمت عملی برائے ثقافت کے اہداف کو پورا کرنا اور بین الاقوامی ثقافتی تبادلے کے راستے کو فعال کرنے میں ان کے قریبی تعاون کو فروغ دینا ہے۔
یادداشت ثقافت اور قومی ورثے کی حیثیت کو مستحکم کرتی ہے۔ مفاہمت کی یادداشت ثقافت اور قومی ورثے کی حیثیت کو مستحکم کرتی ہے، کیونکہ یہ سعودی ثقافتی شعبے کے حوالے سے سرکاری اداروں میں ہم آہنگی پیدا کرنے ، بیرون ملک سعودی سافٹ پاور کی موجودگی کو تیز کرنےکا ذریعہ ہے۔
یاد داشتوں پر ریاض میں وزارت خارجہ کے ہیڈ کوارٹر میں وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے دستخط کیے۔