فلسطین اسرائیل تنازع

رفح پر اسرائیلی زمینی حملے کے خلاف موقف کا اعادہ کرتے ہیں، یہ ایک تباہ کن حملہ ہوگا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اٹلی نے رفح پر اسرائیل کے امکانی حملے کے خلاف اپنے موقف کا اعداہ کیا ہے۔ اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے منگل کے روز اس امر کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا ' ہم رفح پر اسرائیلی فوج کے ممکنہ زمینی حملے کے بارے میں اپنی پہلی پوزیشن پر قائم رہیں گے۔'

وزیر اعظم نے قانون سازوں اور سینیٹروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ' اگر رفح پر زمینی حملہ کیا گیا تو یہ بڑی تباہی کا سبب بنے گا اور اس کے اثرات فلسطینی شہریوں کو بھگتنا پڑیں گے۔ جو کہ رفح میں لاکھوں کی تعداد میں موجود ہیں۔'

انہوں نے اس موقع پر غزہ کے لوگوں کے لیے امدادی سامان کی ترسیل کے لیے نئے راستوں کے کھولے جانے پر بھی بات کی اور قبرص کے راستے کھلنے والے بحری راستے کا بھی ذکر کیا۔ ان کے مطابق اس بحری راستے سے غزہ کے متاثرہ علاقے میں محفوظ طریقوں سے امدادی سامان پہنچ سکے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں