مصرمیں ایک ننھا امام نماز تراویح کی امامت کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
کم عمر امام کی نماز کی امات کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر اس پر ملا جلا رد عمل سامنے آیا ہے۔
محمد القلاجی نامی بچہ جامعہ الازھز کے یونیفارم پہنے خوبصورت آواز میں قرآن کی تلاوت کرتے ہوئے مسجد میں نمازیوں کی امامت کر رہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے چھوٹی عمر کے باوجود اس کی مخصوص آواز اور درست تلاوت کی وجہ سے بچے کی تعریف کی۔
أثار التفاعل على مواقع التواصل.. الطفل محمد القلاجي يؤم المصلين في صلاة التراويح بـ #مصر#العربية pic.twitter.com/hMFBulW01x
— العربية مصر (@AlArabiya_EGY) March 23, 2024
قابل ذکر ہے کہ اس چھوٹے بچے نے پورٹ سعید انٹرنیشنل ہولی قرآن مقابلے میں مذہبی گائیکی کے میدان میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
بچہ کون ہے؟
محمد احمد القلاجی کی عمر 11 سال ہے۔ وہ شرقیہ گورنری کے گاؤں ناصریہ سے ہیں اور پرائمری اسکول کی چھٹی جماعت میں ہیں۔
اس نے 4 سال کی عمرمیں شرقیہ گورنری میں قرآن حفظ کرنا شروع کیا جہاں اس نے "الکتاب" میں آغاز کیا اور اس کے بعد وہ "دس رمضان" شہر گیا جہاں اس نے پورا قرآن حفظ کیا۔
-
مصری نژاد ’البیدا نان‘ جس کے بغیر ترکیہ میں افطار دسترخوان نامکمل ہے
اگرچہ بعض کھانے سال پرگھروں میں استعمال ہوتے ہیں مگر ان میں سے بعض کو رمضان ...
بين الاقوامى -
رمضان میں سعودی روایتی فنون کو کیسے اجاگر کیا جاتا ہے؟
رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ سماجی تقریبات اور سرگرمیوں میں بڑی دلچسپی اور میڈیا ...
ایڈیٹر کی پسند -
رمضان کے پہلے عشرے میں 10 لاکھ روزہ داروں کی روضہ رسول پر حاضری
رمضان کے بابرکت مہینے کے پہلے عشرے میں مسجد نبوی میں نمازیوں کی بڑی تعداد میں آمد ...
ایڈیٹر کی پسند