اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا ہرنیا کا آپریشن کامیاب: وزیر اعظم آفس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی کے وزیر اعظم جنہیں اتوار کے روز ہرنیا کی سرجری کرنا پڑی ہے۔ تاہم وزیر اعظم کے دفتر کا اس سرجری کے بعد کہنا ہے ' سرجری کامیاب رہی یے اور نیتن یاہو رو بصحت ہیں۔'

پیر کے روز جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ ہرنیا کی سرجری اتوار کے شام ہوئی ہے۔ اس کے بعد وہ ٹھیک ہیں۔ وہ پچھلے چھ ماہ سے غزہ میں جنگ کی نگرانی کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق ڈاکٹروں نے ان کا معمول کا معائنہ کیا تو ہرنیا کا مسئلہ سامنے آیا۔

اسی موقع پر ڈاکٹروں نے نیتن یاہو کی روزانہ کی مصروفیات کے اختتام پر ان کی سرجری کا فیصلہ کر لیا۔ جو کامیاب رہی ہے۔

خیال رہے جب نیتن یاہو کی سرجری کا عمل چل رہا تھا تو عین اسی وقت یروشلم میں ہزاروں اسرائیلی نیتن یاہو کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں مصروف تھے اور نئے انتخاںات کا مطالبہ کر رہے تھے۔

نیز کٹر انتہا پسند یہودیوں کو لازمی فوجی خدمات سے رخصت دینے کی حکومتی سوچ کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں