دمشق میں ہلاک افسران کا تہران میں جنازہ، ایران کا اسرائیل کو سزا دینے کا عہد
ایران نے جمعہ کو ایک بار پھر اسرائیل کو دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے میں ہلاک سات افسران کی آخری رسومات کے دوران تل ابیب کو سزا دینے کا عزم کیا ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر حسین سلامی نے کہا کہ اسرائیل ایران کے نشانے پر ہے۔ دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی حملے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران اس ’جارحیت‘ پر خاموش تماشائی نہیں رہے گا بلکہ اسرائیل کو اس کی سزا ضرور ملے گی۔
سلامی نے کہا کہ غزہ کے اندر سے ایران پہنچنے والے پیغامات میں ہمیں کہا گیا ہے کہ وہ ثابت قدم ہیں۔
دریں اثناء ایران میں حکومت کی گارڈین کونسل کے ایک رکن محسن رضائی نے کہا کہ اسرائیل سے بدلہ لینے کا فیصلہ لیا گیا ہے اور اس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔
ٹیلی ویژن چینل پر سات افسران کی آخری رسومات دکھائی گئیں۔ اس موقعے پر بڑی تعداد میں لوگوں نے مقتولین کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور انہوں نے ’امریکہ اور اسرائیل مردہ باد‘ کے نعروں پر مشتمل بڑےبڑے بینرز بھی تھام رکھے تھے۔
دارالحکومت تہران میں دو مقتول افسران کو دکھایا گیا۔ ان کے جنازے میں شریک لوگوں نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے۔
ایران میں یروشلم ڈے مارچ ہر سال رمضان کے جمعہ کے آخر میں فلسطینیوں کی حمایت میں منظم ہوتے ہیں۔
مقتول ایرانی افسران کا جنازہ جمعۃ الوداع کے موقعے پر بین الاقوامی یوم القدس کو ادا کیا گیا جس کے بعد ان کی سرکاری اعزاز میں تدفین کی گئی۔