اسرائیلی فوج نے ہفتہ کے روز کہا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو اسلامی جہاد کے حملے کے دوران اغوا کیے گئے ایک یرغمالی کی لاش بازیاب کرا لی گئی۔ اسرائیل کے اس یرغمالی کو جنوبی اسرائیل کے علاقے سے اسلامی جہاد نے اٹھا لیا تھا۔
اسرائیلی فوج کے مطابق یرغمالی کا نام ایلاد کاٹزر ہے۔ انٹیلیجنس رپورٹ کے مطابق اسلامی جہاد گروپ نے اسے ہلاک کر دیا تھا۔ جس کی لاش خان یونس کے علاقے سے رات کے وقت بازیاب کرا لی گئی۔
47 سالہ کاٹزر کو نیر ازکبتز کمیونٹی کے علاقے سے اس کی والدہ کے ساتھ اغوا کیا گیا تھا۔ تاہم اس کی والدہ کو 24 نومبر کو رہا کر دیا گیا۔ جب حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا۔ جنگ بندی کا یہ معاہدہ وقفے وقفے سے طے پایا تھا۔
اسرائیلی فوج نے بتایا ہے کہ کاٹزر 12 ویں یرغمالی ہے جس کی لاش بازیاب کرائی گئی ہے۔
-
غزہ میں اسرائیلی جنگ کے چھ ماہ مکمل ، فلسطینی ہلاکتوں کی تعداد 33137 ہو گئی
فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے اب تک 33137 فلسطینیوں ...
مشرق وسطی -
’بے گھر افراد کی واپسی‘ کا معاملہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بڑی رکاوٹ
امریکی اخبار ’وال اسٹریٹ جرنل‘ نے ہفتے کے روز انکشاف کیا کہ شمالی غزہ میں بے گھر ...
مشرق وسطی -
’بی بی سی‘ کا غزہ جنگ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے کی گئی سنگین غلطیوں کا انکشاف
برطانوی نشریاتی ادارے’بی بی سی‘ نیٹ ورک کے ایک تجزیے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ...
مشرق وسطی