خادم حرمین شریفین اور ولی عہد کی سیلاب اور بارش سےاموات پرعمان کےفرمانروا سے تعزیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے اپنے الگ الگ بیانات میں سلطنت عمان کے فرمانروا ہیثم بن طارق سے ان کے ملک میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پر ان سے تعزیت کی اور ان کے لیے ہمدری اورنیک تمناؤں کا پیغام بھیجا۔

سعودی پریس ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق خادم حرمین شریفین کی طرف سے جاری تعزیتی پیغام میں کہا گیا ہے کہ ’ہمیں موسلا دھار بارشوں اور سیلاب سے سلطنت عمان میں شہریوں کے جانی نقصان کی افسوناک خبر ملی۔ ہمیں اس قدرتی سانحے پر گہرا دکھ ہے اور ہم مشکل کی گھڑی میں سلطنت عمان کی حکومت اور برادر عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس سانحے میں فوت ہونے والے شہریوں کی مغفرت، زخمیوں کو جلد صحت ، پسماندگان کو صبرجمیل عطا فرمائے اور مالی نقصان سے دوچار ہونے والے شہریوں کے نقصان کا بہترازالہ فرمائے‘‘۔

دوسری جانب ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیزنے بھی عمان کے سلطان ہیثم بن طارق کو موسلا دھار بارشوں سے متاثرین کے لیے تعزیت اور ہمدردی کا پیغام بھیجا۔ انہوں نے اس قدرتی سانحے کے متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور لاپتا شہریوں کی بہ خریت واپسی کی دعا کی۔

خیال رہے کہ گذشتہ چند روز میں سلطنت عمان میں ہونے والی بارشوں اور سیلاب سے متعدد افراد جاں بحق اور کئی لاپتا ہوگئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں