انٹونی بلنکن کے سعودی دورے کا امکان، ورلڈ اکنامک فورم کے ریاض سیشن میں شرکت کریں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن امکاںی طور پر رواں ہفتے کے اواخر میں سعودی عرب آئیں گے۔یہ بات سفارتی ذرائع نے 'العربیہ ' کو بتائی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ بلنکن اسی ہفتے چین کا اہم دورہ کرنے والے ہیں۔ امکان ہے کہ وہ چین کے بعد سعودی عرب آئیں گے اور ریاض میں ' ورلڈ اکنامک فورم' کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

سعودی عرب آمد کی صورت میں امریکی وزیرخارجہ ' ورلڈ اکنامک فورم کی کانفرنس کی سائیڈ لائنز میں سعودی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ امکان ہے کہ ان کی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے ساتھ ملاقات ہوگی۔ تاہم ابھی تک ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات کے امکان کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

ادھر چین میں بلنکن شنگھائی اور بیجنگ کے دوروں کے دوران کئی موضوعات پر چینی حکام کے ساتھ بات چیت کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان موضوعات میں غزہ میں اسرائیلی جنگ کے علاوہ یورین روس جنگ اور جنوبی چین سے متعلق سمندری امور پر بھی بات چیت ہوگی۔

امریکی دفتر خارجہ کے مطابق وہ چینی حکام کے ساتھ انسداد منشیات کے خلاف تعاون، دوطرفہ فوجی رابطوں اور تعاون کے ساتھ ساتھ مصنوعی ذہانت کے موضوعات پر بھی چینی حکام کے ساتھ بات چیت کرنے والے ہیں۔

واضح رہے امریکہ نے چین سے مشرق وسطی میں کشیدگی کم کرنے میں چین سے بھی تعاون طلب کیا ہے۔امریکہ چاہتا ہے کہ ایران اور حوثیوں پر دباؤ بڑھا کر سمندری جہاز رانی کا بہاؤ درست کیا جائے۔ نیز امریکہ کو چین کی بعض کمپنیوں سے شکایت ہے کہ وہ روس کے ساتھ تعاون میں جڑی ہوئی ہیں۔ حالانکہ امریکہ نے اس سلسلے میں پابندیاں لگا رکھی ہیں۔

سعودی ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکہ کے مشیر برائے سلامتی امور جیک سیلوان کا سعودی دورہ طے ہو چکا تھا مگر سلیوان کی ایک پسلی کو نقصان پہنچا ہے۔ اس لئے ان کی سفر کرنے کی صلاحیت متاثر ہوئی ۔ لہذا وہ اب بعد میں کسی وقت دورہ کریں گے۔ بتایا گیا یے کہ سلیوان کی صحت کو درپیش مسئلے کے سبب یہ دورہ آخری وقت پر ملتوی کیا گیا۔

واضح رہے امریکہ سعودی عرب کے اسرائیل کے ساتھ معاملات کی نارملائزیشن کے لئے کوشاں تھا اور مگر حماس نے سات اکتوبر کو اسرائیل پر راکٹ باری کر کے سارا منظر ہی تبدیل کر دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں