سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ مملکت نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کی کارکردگی سے متعلق آزاد کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے نتائج کا خیرمقدم کیا ہے۔ یہ رپورٹ فلسطینی عوام کی امداد، انسانی اور ترقیاتی کوششوں میں ایجنسی کے اہم کردار کی تصدیق کرتی ہے۔
سعودی وزارت نے یو این آر ڈبلیو اے کو عطیہ دینے والے ملکوں کے عزم کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ اس سے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے ہر طرح کی حمایت کی پائیداری اور تاثیر کو یقینی بنایا جا سکے گا اور ان کے مصائب کی مقدار کو کم کیا جا سکے گا۔ خاص طورپر یہ اس لیے بھی اہم ہے کہ اسرائیلی کی جانب سے بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی انسانی قانون کی مسلسل خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔