سعودی آرامکو اور فیفا کے درمیان چار سالہ شراکت کا معاہدہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کو کھیلوں کی دنیا میں ایک اور بڑی کامیابی مل گئی ہے۔ فٹ بال کے عالمی ادارے فیفا نے سعودی عرب کی تیل اور گیس کی کمپنی ' آرامکو' کے ساتھ چار سالہ شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔

اس معاہدے کے تحت ' آرامکو ' دوہزار ستائیس کے اواخرتک فیفا کی پارٹنر رہے گی۔ یہ شراکت داری 2026 میں ہونےوالے ورلڈ کپ اور 2027 میں امکانی طور پر ویمنز ورلڈ کپ کے دوران جاری رہے گی۔جوکہ سعودی آرامکو کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہو گی۔

فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو نے اس سلسلے میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ' آرامکو کے ساتھ شراکت داری فیفا کو اپنے فلیگ شپ ٹورنامنٹس کو کامیابی کے ساتھ آگےبڑھانے میں مدد کرے گی.' نیز .. ہمیں پوری دنیا میں اپنی 211 فیفا ممبر ایسوسی ایشنز کو بہتر تعاون فراہم کرنے کے قابل بنائے گا۔'

واضح رہے سعودی عرب دنیا بھر میں گولف، فٹ بال، موٹر اسپورٹس اور مارشل آرٹس جیسے کھیلوں میں اربوں روپے خرچ کر رہا ہے۔ کھیل سعودی عرب کے وژن 2030 کے منصوبوں میں ایک آہم ستون کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں مملکت سیاحتی شعبے کے ساتھ ساتھ صنعتوں کی تعمیر و ترقی اور روز گار کے زیادہ مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

سعودی عرب کے قومی ملکیتی ادارہ آرامکو ایک ذیلی کمپنی القدسیہ کا مالک ہے۔ جو دمام میں ایک اسٹیڈیم بنا رہی ہے۔ اس نو تعمیر شدہ سٹیڈیم میں ایشین کپ 2027 اور ممکنہ طور پر ورلڈ کپ 2034 کے دوران میچوں کا انعقاد ممکن ہو گا۔

خیال رہے میزبانی کا اعزاز سعودی عرب کے لیے یقینی ہے۔ آرامکو کے صدر اور سی ای او امین ایچ ناصر نے کہا ' فیفا کے ساتھ اس شراکت داری کا مقصد فٹ بال کی ترقی میں حصہ ڈالنا ہے۔'

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں