یو اے ای میں بارشوں کا امکان، تعلیمی اداروں میں جمعرات اور جمعہ کو تعطیلات کا اعلان

گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کیساتھ ساتھ کچھ جگہ اولے بھی پڑسکتے ہیں، اماراتی محکمہ موسمیات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) میں ( آج) جمعرات سے شدید بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا،تعلیمی اداروں میں آج (جمعرات) اور کل (جمعہ کو) تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔

اماراتی محکمہ موسمیات کے مطابق متحدہ عرب امارات بحیرہ احمر سے سطحی کم دباؤ کی توسیع سے متاثر ہے، مرطوب جنوب مشرقی ہوائیں بھی عرب امارات کے موسم پراثرانداز ہوں گی۔ اماراتی محکمہ موسمیات کے نمائندے کا کہنا ہے کہ گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کا امکان ہے جبکہ کچھ جگہ اولے بھی پڑسکتے ہیں، اس دوران تیز ہوائوں کی رفتار 65 کلومیٹر کی فی گھنٹہ تک جا سکتی ہے۔

متحدہ عرب امارت میں جمعرات اور جمعہ کو بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر دبئی کے تعلیمی اداروں میں (آج ) جمعرات اور(کل) جمعہ کو تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ حکام کے مطابق تعطیلات کا مقصد اساتذہ اور طلباکی حفاظت کویقینی بنانا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں