غزہ کے لیے امداد بدھ کے روز قبرص کے ایک بحری جہاز پر لادی جا رہی تھی جو متوقع طور پر محاصرہ زدہ انکلیو تک امداد پہنچانے والا پہلا جہاز ہو گا۔ امداد کی فراہمی تیز کرنے کے لیے بنائے گئے امریکی پشتے کے ذریعے یہ عمل انجام دیا جائے گا۔
بدھ کے روز لارناکا بندرگاہ پر سامان کی وصولی کے لیے موجود امریکی پرچم والے ساگامور بحری جہاز پر کنٹینرز کو اوپر تلے رکھا جا رہا تھا۔ جہاز کے کچھ کنٹینرز پر متحدہ عرب امارات کی طرف سے امداد کا لیبل لگا ہوا تھا۔
قبرص کی حکومت کے ترجمان کانسٹین ٹینو لیٹمبیوٹس نے کہا کہ غزہ کے لیے امدادی سامان کی ترسیل کی غرض سے بنایا گیا امریکی پشتہ مکمل ہو گیا تھا۔
انہوں نے کہا، "ہم لارناکا میں اب ایک امریکی جہاز پر امداد لادنے کا کام مکمل کر رہے ہیں اور ایک بار جب پلیٹ فارم قائم ہو جائے گا تو عمل کا یہ حصہ [ترسیل] شروع ہو سکتا ہے۔"
یہ واضح نہیں تھا کہ جہاز کب روانہ ہوگا۔
سات اکتوبر کو اسرائیل پر حملے کے جواب میں حماس کے خلاف اسرائیل کی فوجی مہم نے غزہ کی چھوٹی سی پٹی کو تباہ کر دیا ہے جہاں امدادی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ 2.3 ملین لوگوں کو قریبی قحط کا سامنا ہے۔
قبرص نے مارچ میں غزہ تک براہِ راست امداد پہنچانے کے لیے ایک سمندری راہداری کھولی تھی جہاں سرحدی بندشوں اور اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کی وجہ سے زمین کے راستے ترسیل بری طرح متأثر ہوئی ہے۔
امریکہ میں قائم خیراتی ادارے ورلڈ فوڈ کچن (ڈبلیو ایف سی) نے یکم اپریل کو اسرائیلی فضائی حملے میں اپنے سات کارکنان کی ہلاکت سے پہلے اس راستے کو دو بار استعمال کیا۔
غزہ میں بندرگاہ کے بنیادی ڈھانچے کا فقدان ہے اور امریکہ نے امدادی سامان کی ترسیل کے لیے حسبِ ضرورت کام کرنے والا آف شور پشتہ بنایا ہے۔
امریکی حکام نے کہا ہے کہ غزہ پہنچنے کے بعد امداد امریکی فوجی لاجسٹکس سپورٹ جہازوں اور پھر ایک کاز وے پر پر اتاری جائے گی جہاں اسے آگے کی ترسیل کے لیے ٹرکوں پر لاد دیا جائے گا۔
-
غزہ جنگ کا آٹھواں ماہ شروع ، رفح پر ٹینکوں کی چڑھائی کا پہلا دن
غزہ میں اسرائیلی جنگ کے سات ماہ مکمل ہونے کے بعد آٹھویں مہینے کے پہلے روز رفح پر ...
مشرق وسطی -
اسرائیل نے غزہ میں جارحیت بند نہ کی تو معاہدہ نہیں کریں گے : حماس
حماس کے سینئیر رہنما اسامہ حمدان نے واضح کیا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ اور رفح میں ...
مشرق وسطی -
سات اکتوبر سے اب تک غزہ پر اسرائیلی جارحیت میں 34,844 فلسطینی ہلاک: وزارت
غزہ کی وزارتِ صحت نے بدھ کو بتایا کہ سات اکتوبر سے اب تک حماس-اسرائیل جنگ میں ...
مشرق وسطی