غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں اب تک مجموعی طور پر 35303 فلسطینی جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ان میں زیادہ تر تعداد فلسطینی عورتوں اور بچوں کی ہے۔ اس امر کا اظہار وزارت صحت کی طرف سے جمعہ کے روز کیا گیا ہے۔
غزہ میں کام کرنے والی فلسطینی وزارت صحت کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 31 فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں۔ تقریباً دو ہفتوں سے اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے انتہائی جنوب میں اور مصر سرحد سے جڑے فلسطینی شہر رفح میں بھی اسرائیلی فوج زمینی حملہ شروع کر چکی ہے۔ جس کے نتیجے میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہونا فطری بات ہے۔
واضح رہے غزہ میں اسرائیلی جنگ سات اکتوبر سے جاری ہے۔ اس دوران صرف ماہ نومبر کے آخری ایک ہفتے میں کئی چھوٹے وقفوں کے ساتھ جنگ بند رہی۔
وزارت صحت کے مرتب کردہ اعدادو شمار کے مطابق اسرائیلی بمباری، گولہ باری اور فائرنگ سے کل زخمیوں ہونےوالے فلسطینیوں کی تعداد 79261 ہو چکی ہے۔ تاہم ان زخمیوں کے علاج معالجے کے لیے کوئی مناسب بندو بست اور طبی سہولیات اب غزہ کے ہسپتالوں میں دستیاب نہیں ہیں۔