شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد کا ایرانی صدر کے انتقال پر اظہار تعزیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی حادثاتی موت پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

صدر ابراہیم اتوار کے روز ہیلی کاپٹر کے ایک خوفناک حادثے میں انتقال کر گئے تھے۔ ان کے ساتھ ان کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور بعض دوسرے اعلیٰ عہدے دار بھی لقمہ اجل بنے۔ حادثے کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر پر سوار صدر اور ان کے ساتھیوں میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچ سکا۔

ابتدائی طور پر ملنے والی اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر کو حادثہ موسم کی خرابی اور گہری دھند کی وجہ سے پیش آیا ہے ۔ ہیلی کاپٹر اتوار کے روز ایک اونچے پہاڑی علاقے میں پرواز کر رہا تھا۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز اس حادثے میں صدر کے اور ان کے ساتھیوں کے جاں بحق ہونے پر دلی تعزیت کی ہے۔ اس سلسلے میں ایران کے اول نائب صدر محمد مخبر کو بھی ایک تعزیتی برقیہ ارسال کیا گیا ہے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی ایران کے لیے اس سوگ کے موقع پر دلی دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ایران کے اول نائب صدر کو اپنی طرف سے الگ سے تعزیتی برقیہ ارسال کیا ہے۔ محمد مخبر ایرانی دستور کے مطابق عبوری طور پر اگلے ایران صدر بن گئے ہیں، جس کی منظوری ایرانی رہبر اعلیٰ نے دے دی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں