جنگی جرائم کے الزام میں گرفتاری وارنٹ کی زد میں آئے اسرائیلی وزیر دفاع یووگیلنٹ نے فوجداری عدالت کی اب تک کی کارروائی اور تحقیقات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے ' فوجداری عدالت کا وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی بات کرنے کا مطلب غزہ جنگ میں شرمناک مداخلت ہے۔
اپنے اس غم و غصے پر مبنی بیان کو اسرائیلی وزیر دفاع یووگیلنٹ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری کیا ہے۔
اپنی ' ایکس ' پر جاری کردہ پوسٹ میں انہوں نے کہا ' اب فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کریم خان کی طرف سے اسرائیل کی ریاست کو اپنے دفاع کے حق سے انکار کرنے اور اس کے یرغمالیوں کو آزاد کرنے کی کوشش کو سیدھا سیدھا روک دینا چاہیے۔'
واضح رہے پیر کے روز گرفتاری کے وارنٹ کی درخواست کا اعلان کرتے ہوئے کہا فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کریم خان نے زور دیا تھا کہ اسرائیل کو اپنی آبادی کے دفاع کا حق حاصل ہے لیکن یہ حق اسرائیل سمیت کسی بھی ریاست کو بین الاقوامی انسانی قانون کی تعمیل کرنے کی ذمہ داری سے بری نہیں کر دیتا ۔'
انہوں نے کہا کہ اس سے قطع نظر کہ اسرائیل غزہ میں اپنے فوجی اہداف کو حاصل کرنا چاہتا ہے ۔ لیکن استغاثہ کا خیال ہے کہ ان کے حصول کے لیے اس کے قانونی ذرائع ہی ہو سکتے ہیں۔ جان بوجھ کر موت، فاقہ کشی، شدید مصائب اور شہری آبادی کے جسم یا صحت کو شدید چوٹ پہنچانا درست نہیں ہو سکتا ۔ بلکہ یہ اقدامات مجرمانہ ہیں ۔'