اسرائیلی وزیر اعظم کو جنگی جرائم کے ارتکاب کے سلسلے میں بین الاقوامی فوجداری عدالت کے ممکنہ وارنٹ گرفتاری کے خلاف یورپی ملک ہنگری نے بھی آواز اٹھادی ہے اور کہا ہے کہ نیتن یاہو کی گرفتاری ہنگری کے لیے قابل قبول نہیں ہوگی۔
ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان کے چیف آف سٹاف نے جمعرات کے روز بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کے اسرائیلی وزیر اعظم کے خلاف وارنٹ گرفتاری کی درخواست کے بار ے میں کہا ہم اسے برداشت نہیں کر سکتے ہیں۔ ہم نیتن یاہو کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت کا ہنگری میں کوئی اقدام قبول نہیں کریں گے۔
وزیراعظم کے چیف آف سٹاف نے ایک نیوز کانفرنس کے دورآن کہا اگرچہ ہنگری نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے قانون کی توثیق کر رکھی ہے۔ لیکن ہم نے اسے کبھی بھی ہنگری کے قانون کا حصہ نہیں بنایا ہے۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا بین الاقوامی فوجداری عدالت کا ہنگری کے اندر کوئی اقدام ممکن نہیں ہو سکتا۔ نیز نیتن یاہو کے خلاف بالکل نہیں۔
واضح رہے 'آئی سی سی' کے پراسیکیوٹر کریم خان نے پیر کے روز کہا تھا کہ انہوں نے مبینہ جنگی جرائم کے الزام میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور ان کے وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے ساتھ ساتھ حماس کے تین رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست کی ہے۔ جمعرات کے روز یورپی ملک ہنگری نے فوجداری عدالت کا حکم نہ ماننے کا اعلان کر دیا ہے۔
-
اسرائیل نے حماس کے سات اکتوبرکے حملے کی ویڈیو جاری کردی، مناظرجعلی ہیں:حماس
ایک نئی میڈیا مہم میں پچھلے چند گھنٹوں کے دوران اسرائیل نے ایک فوٹیج نشرکی ہے جس ...
مشرق وسطی -
رفح پر اسرائیلی حملہ: بین الاقوامی عدالت انصاف کا فیصلہ جمعہ کو سنائے جانے کا امکان
جنوبی افریقہ کی درخواست پر بین الاقوامی عدالت انصاف کی طرف سے جمعہ کے روز فیصلہ ...
مشرق وسطی -
امریکی وزیر دفاع کا اپنے اسرائیلی ہم منصب سے رفح کراسنگ کھولنے کا مطالبہ
اسرائیلی افواج اب بھی رفح کراسنگ کے فلسطینی حصے پر قابض ہیں۔ اسرائیلی فوج نے چھ ...
بين الاقوامى