ابراہیم رئیسی کی حزب اللہ کے فوجی کیمپ کے دورے کی ویڈیو وائرل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ایران کے سابق صدر ابراہیم رئیسی کی چھ سال قبل کی ایک ویڈیو فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں انہیں لبنان میں حزب اللہ کے ایک کیمپ کا دورہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ ابراہیم رئیسی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان گذشتہ اتوار کے روز صوبہ آذربائیجان میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں وفات پاگئے تھے۔

"فوجی سائٹ کا وزٹ"

ابراہیم رئیسی جو اس وقت ایران میں ایوان صدر تک نہیں پہنچے تھے ویڈیو میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملٹری سائٹ کا دورہ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں، جب کہ حزب اللہ کا ایک رکن انہیں وہاں موجود ہتھیاروں کے بارے میں بریفنگ دیتا ہے جب کہ حزب اللہ کے دیگر اراکین نے انہیں گھیرے میں لے رکھا ہے۔

چھ سال پرانی ویڈیو

حزب اللہ کے میڈیا کے مطابق یہ مناظر رئیسی کے 2018 میں جنوبی لبنان کے دورے کے دوران لیے گئے تھے۔

63 سالہ ابراہیم رئیسی گذشتہ اتوار کو وزیر خارجہ اور دیگر چھ ساتھیوں کے ساتھ اس وقت ہلاک ہو گئے تھے جب وہ ہیلی کاپٹر میں سفر کر رہے تھے۔ ان کے ساتھ یہ حادثہ پڑوسی ملک آذربائیجان کے دورے سے واپسی پر پیش آیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ مرحوم سخت گیر ایرانی ابراہیم رئیسی 2021ء میں اعتدال پسند حسن روحانی کی جگہ پر ملک کے صدرمنتخب ہوئے تھے۔

ان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ملک بڑے پیمانے پر مظاہروں اور معاشی بحران سے گذرا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں