چین کی طرف سے رفح میں اسرائیلی جنگی حملوں اور پناہ گزینوں کے کیمپ پر کی گئی تازہ ہلاکت خیز بمباری پر سخت تشویش ظاہر کی گئی ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے اس سلسلے میں ایک باقاعدہ بیان میں کہا ہے 'رفح میں جاری آپریشن انتہائی تشویشناک ہے۔ '
واضح رہے رفح میں اسرائیلی بمباری سے 45 سے زائد فلسطینی ہلاکتوں کے تازہ واقعے پر پوری دنیا میں اظہار تشویش کیا جا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بھی آج منگل کے روز اب سے کچھ دیر بعد طلب کیا گیا ہے، تاکہ اس معاملے پر سلامتی کونسل کے ارکان بحث کر سکیں۔
بہت سے عرب ملکوں نے اس واقعے کو فلسطینیوں کا قتل عام قرار دیا ہے۔ مغربی ملکوں میں سے بھی کئی نے اس المناک واقعے کی مذمت کی ہے۔ جبکہ اسرائیلی فوج نے اس واقعے کی تحقیقات کرانے کا اعلان کیا ہے۔
ادھر بیجنگ نے منگل کے روز تمام فریقوں پر زور دیا ہے کہ شہریوں اور شہری سہولتوں کے تحفظ کے لیے کردار ادا کریں۔ چین کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے ' اسرائیل بین الاقوامی برادری کی اپیلوں کو سنے اور رفح پر حملہ روکے۔
واضح رہے چین اس جنگ کے آغاز سے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر رہا ہے۔ چین دو ریاستی حل کا حامی ہے اور شروع سے ہی فلسطین کاز کے حق میں ہے۔
-
رفح پر اسرائیلی حملے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج ہو گا
غزہ کے شہر رفح پر اسرائیلی فوج کی شدید بمباری میں شہریوں کی اموات پر اقوام متحدہ ...
مشرق وسطی -
رفح کراسنگ کھولنے کی بین الاقوامی تحریک کمزور پڑ رہی ہے: ذرائع
ایک طرف امریکہ اور یورپی یونین سمیت کئی ممالک غزہ کی رفح لینڈ کراسنگ کو دوبارہ ...
بين الاقوامى -
اسرائیلی ٹینک رفح شہرکے مرکز میں داخل ہوگئے: عینی شاہدین
اسرائیل نے رفح میں اپنے زمینی فوج کےحملے کے تین ہفتے مکمل ہونے کے بعد منگل کے روز ...
مشرق وسطی