فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے ابھی ایسا کوئی اشارہ نہیں ملا جو رفح راہدارای کو انسانی بنیادوں پر طبی ضروریات کی فراہمی کے لیے یا انسانی بنیادوں پر امدادی سامان کو غزہ میں منتقل ہونے کی اجازت دینے کو تیار ہے۔
وزیر صحت ماجد ابو رمضان نے جنیوا میں رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 'جب سے رفح راہداری بند کی گئی ہے تب سے کوئی ایسا اشارہ نہیں ملا کہ اسرائیل اسے جلد کھولنے کی طرف مائل ہو'
وزیر صحت جنیوا میں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے سلسلے میں آئے ہوئے ہیں۔ جہاں وہ غزہ جنگ میں زخمیوں و مریضوں کے حوالے سے لوگوں سے بات کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا 'رفح راہدارای غزہ میں انسانی بنیادوں پرسامان کی فراہمی کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ لیکن اسے اسرائیلی فوج نے رفح پر حملے کے ساتھ ہی بند کر دیا ہے۔ واضح رہے یہ مصری سرحد سے جڑا ہوا شہر ہے۔ جہاں سے مصر کے راستے امدادی سامان غزہ پہنچایا جاتا ہے۔
-
'غزہ میں اقوام متحدہ کی روح مردہ ہو چکی ہے': ترک صدر ایردوآن
ایردوآن کی حالیہ اسرائیلی حملے کے خلاف مشترکہ کارروائی میں ناکامی پر مسلم اکثریتی ...
بين الاقوامى -
غزہ کی صورت حال انتہائی سنگین اور چین کے لیے تکلیف کا باعث ہے : صدر شی
چین کے صدر شی جن پنگ نے غزہ میں تقریبا آٹھ ماہ سے جاری جنگ کو انتہائی سنگین ...
بين الاقوامى -
مغربی کنارے کا غزہ جیسا حشر کیا جائے:انتہا پسند اسرائیلی وزیرخزانہ
اسرائیلی فوج کو بار بار غزہ پر قبضہ کرنے اور جنوبی لبنان میں داخل ہوکرحزب اللہ کے ...
مشرق وسطی