حماس کے زیرِ انتظام غزہ کی وزارتِ صحت نے جمعرات کو کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان سات ماہ سے زیادہ کی جنگ کے دوران علاقے میں کم از کم 36,224 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
وزارت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 53 ہلاکتیں مذکورہ تعداد میں شامل ہیں۔ وزارت نے مزید کہا کہ سات اکتوبر کو حماس کے حملے کے نتیجے میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے غزہ کی پٹی میں 81,777 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔