بیٹی کی شادی میں باپ کی ’مائیکل جیکسن‘ اسٹائل میں رقص کی دھوم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

مصرمیں بیٹی کی شادی پر اس کے والد کے مائیکل جیکسن کے انداز میں رقص نے سوشل میڈیا پر غیرمعمولی توجہ حاصل کی ہے۔

سوشل میڈیا پر دھوم مچانے والی اس ویڈیو میں دُلہن کے والد کو نوجوان مردو خواتین کے درمیان ہلکے پھلکے مگر کمال مہارت کے ساتھ ’مائیکل جیکسن‘ کے رقص کی نقل کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ اس طرح کا ڈانس مشہور پاپ موسیقار مائیکل جیکسن نے ’واکنگ آن مون‘ گانے پر کیا تھا۔ اس کی اس پرفارمنس کو غیرمعمولی پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔

ایسا لگتا ہے جیسے وہ ہوا پر چل رہا ہے

شادی کے شرکاء کی تالیوں اور حوصلہ افزائی کے درمیان دلہن کے والد نے رقص کرنا شروع کر دیا ہے، لیکن وہ اپنی حقیقی مہارت سے پوری لچک اور ہلکے پھلکے انداز میں رقص کرتے ہوئےایسےلگ رہا تھا جیسے وہ ہوا میں چل رہا ہو۔ اس موقعے پر موجود لوگوں نے تالیاں بجا کر اس کے فن کو داد دی۔

ڈانس ختم ہونے کے بعد بڑی تعداد میں لوگ رقص کرنے والے شخص کے گرد جمع ہوگئے اور انہوں نے اسے خوشی میں کندھوں پر اٹھا لیا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہوئی ہے جس میں صارفین کی طرف سے اس کی رقص میں مہارت کو سراہا گیا ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ انہوں نےایسا بزرگ پہلی بار دیکھا ہے جس نے مائیکل جیکسن کے انداز میں پوری مہارت کے ساتھ رقص پرفارم کیا ہو۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں