سعودی عرب: تبوک کے گاؤں علقان میں دو رسم الخط پر مشتمل آثار قدیمہ کا نوشتہ دریافت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب میں ہیریٹیج اتھارٹی نے تبوک کے علاقے کے گاؤں علقان میں مملکت میں دو رسم الخط پر مشتمل نوشتہ دریافت کیا ہے۔ اس میں تین سطریں ہیں جن میں سے دو ثمودی رسم الخط میں جب کہ ایک عربی رسم الخط میں لکھی گئی ہے۔

اتھارٹی کی جانب سے مختلف علاقوں میں کیے گئے آثار قدیمہ کے سروے کے دوران خطوط کی شکلوں اور ان کی نشوونما کے مطالعہ سے پتا چلایا کہ یہ نوشتہ پانچویں صدی عیسوی کا ہے۔

اتھارٹی نے وضاحت کی کہ نیا دریافت شدہ نوشتہ ثمودی روسم الخط اور ابتدائی عربی رسم الخط میں تشکیل دیا گیا تھا۔ اس کی تاریخی اہمیت ہے جو کہ پانچویں صدی عیسوی میں ثمودی رسم الخط میں لکھنے کے تسلسل کی تصدیق کرنے میں مضمر ہے۔ سعودی عرب میں اسے دوسطری سیریز کےآثارقدیمہ کے نوشتہ جات میں شامل کیا گیا ہے۔

الاكتشاف ...
الاكتشاف ...

ہیریٹیج اتھارٹی نے کہا کہ یہ نوشتہ تین سطروں پر مشتمل ہے، جن میں سے دو ثمودی رسم الخط میں لکھی گئی تھیں۔ایک سطر ابتدائی عربی رسم الخط میں لکھی گئی تھی۔ یہ نوشتہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ پانچویں صدی عیسوی تک قدیم معاشروں میں ثمودی رسم الخط میں لکھنے کا علم عام تھا۔

یہ دریافت جزیرہ نما عرب میں قدیم عربی تحریروں کی تاریخ پر مزید روشنی ڈالتی ہے۔ یہ قدیم عربی نوشتہ جات اور تحریروں کے سلسلے میں ایک معیاری اضافہ ہے جسے کمیشن نے حال ہی میں دستاویز کیا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہیریٹیج اتھارٹی آثار قدیمہ کے سروے اور کھدائی کے منصوبوں کے ذریعے آثار قدیمہ کے مقامات کا مطالعہ کرنے، ان کو دستاویز کرنے، ان کو محفوظ کرنے، ان کو متعارف کرانے اور ان سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں