مصر کم سن بچے کے اغواء کی کوشش ناکام، ملزمہ گرفتار

مصر کے شہر طنطا کے ایک سپر اسٹور سے کم سن بچے کے اغواء کی کوشش کی ویڈیو سامنے آئی جس کی مدد سے خاتون کی شناخت کے بعد اسے گرفتار کیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

مصرمیں ایک خاتون کےہاتھ سے اس کے بچے کے اغواء کی ناکام کوشش سامنے آنے کے بعد پولیس نے ملزم خاتون کو گرفتار کر کے اس سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

یہ واقعہ آج ہفتے کے روز مصر کی غربیہ گورنری کے شہر ططنا میں پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ تفتیشی افسران نے ایک سیاہ لباس پہنے ایک خاتون کو اس وقت گرفتار کیا جب اس نے ایک بچے کو اس کی ماں کے ہاتھ سے اغوا کرنے کی کوشش کی۔ یہ خاتون طنطا شہر کے ایک مشہور اسٹور کے اندر گھوم رہی تھی۔ پولیس نے خاتون کو گرفتار کرکے اس کیس کو مزید تفتیش کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا ہے۔

مصر میں ’فیس بک‘ صارفین نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے ایک خاتون نے ایک چھوٹے بچے کو لالچ دینے کی کوشش کی جب وہ ایک مشہور سپر مارکیٹ کے اندر اپنی ماں کے ساتھ تھا۔ ماں نے مداخلت کرتے ہوئے اپنے بیٹے کو آخری لمحات میں اغوا ہونے سے بچا لیا۔

غربیہ سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ میں سکیورٹی سروسز کو سیکنڈ طنطا پولیس ڈیپارٹمنٹ کے کمانڈر کی جانب سےبیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ واقعے کے حوالے سے بچے کی ماں کی جانب سے ایک سرکاری رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔

سپر مارکیٹ کے اندر نگرانی کے لیے کیمرے لگائے گئے ہیں جن میں اس خاتون کی شناخت کی گئی جس نے بچے کو چھپ کر اسٹور سے باہر نکالنے کی کوشش کی تھی۔

پولیس نے خاتون کو گرفتار کرکے اس کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔

بعد میں کریمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کو واقعے کے حالات و واقعات کی تحقیقات کرنے، واقعے کی رپورٹ تیار کرنے اور پبلک پراسیکیوشن کو تحقیقات کے لیے مطلع کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں