کار میں لگے ایئرکنڈیشن سے خارج ہونے والی کاربن مونو آکسائیڈ گیس کی وجہ سے سانس لینےمیں دشواری کے باعث دم گھٹنے سے ایک لڑکی کی موت سے مصرمیں رنج وغم کی لہر دوڑ گئی۔
مصری گورنری منوفیہ میں ایک لڑکی نے گھرمیں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے اپنی کار کے اندر نصب ایئرکنڈیشن چلایا مگر یہ اس کے لیے جان لیوا ثابت ہوا۔
مصرمیں سینے کے امراض کے ماہر ڈاکٹر محمود محسن نے بتایا کہ کار ایئر کنڈیشنگ سے خارج ہونے والی کاربن مونوآکسائیڈ گیس نے لڑکی کی جان لے لی۔
انہوں نے ’ایم بی سی‘ مصر کے "کلام الناس" پروگرام کے ساتھ ایک ٹیلی فون انٹرویو میں کہا کہ کار کا ایئر کنڈیشن کچھ گیسیں خارج کرتا ہے جن میں خاص طور پر کاربن مونو آکسائیڈ یا کاربن ڈائی آکسائیڈ جیسی گیسیں اہم ہیں۔
ائر کنڈیشنگ وینٹ کے ذریعے گیسوں کا اخراج
انہوں نے وضاحت کی کہ یہ گیسیں بند گاڑی کے دوران ایئر کنڈیشنگ وینٹ کے ذریعے بڑی مقدارمیں گاڑی کے اندر داخل ہوتی ہیں، جب کہ گاڑی کے چلنےپر ان کا تناسب کم ہوجاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گاڑی کو بند کرنے سے گیسوں کا اخراج زیادہ ہوتا ہے اور اندر موجود شخص کو متاثر کرسکتا ہے۔ ڈاکٹر محسن نے کہا کہ کاربن مونو آکسائیڈ ایک انتہائی خطرناک گیس ہے اور اس کا کوئی رنگ یا بو نہیں ہوتی۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ 45 سے 60 منٹ کے اندر اندر گاڑی میں موجود شخص کو دم گھٹنے کی علامات محسوس ہونے لگتی ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ علامات سر درد اور تھکاوٹ سے شروع ہوتی ہیں۔
مصری ماہر امراض سینہ نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ بند گاڑیوں کے اندر اے سی چلا کر نہ بیٹھیں خاص طور پر 45 سے 60 منٹ تک ایئر کنڈیشنر چل رہا ہو تو گاڑی کو بند کرکے اندر بیٹھنے سے گریز کریں۔
لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے بھاگی مگرکار کے ایئرکنڈیشن نے جان لے لی
مصر کی منوفیہ گورنری میں کار کے اندر کاربن مونو آکسائیڈ گیس کی وجہ سے دم گھنٹے سے جاں بحق ہونے والی لڑکی میٹرک کی طالبہ تھی۔ وہ اپنے گھر میں بجلی کی بندش کی وجہ سے شدید گرمی سے بچنے کے لیے کار میں گئی اور اس کا ’اے سی‘ چلا لیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعے کو شیئر کیا ہے اور اس پر بڑے پیمانے پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اس پر صارفین کی طرف سے ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے اسباب پر روشنی ڈالنے کے ساتھ بند گاڑی میں ایئرکنڈیشن چلانے کے خطرات کےبارے میں بھی بات کی گئی۔ صارفین نے لڑکی کی اس واقعے میں وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
قابل ذکر ہے کہ کچھ عرصہ پیشتر طالبہ کے والد کا انتقال ہوگیا تھا اور وہ یتیم ہوگئی تھی۔ اس کے اہل خانہ نے دل سوز بیانات دیے ہیں۔ کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ اپنے والد کی سب سے زیادہ چہتی بیٹی تھی۔
-
ڈوبتی کشتی میں بیوی اور بیٹی کی موت کے بعد عراقی تارک وطن کی لڑکی سے زیادتی
ملزم نے لڑکی کی ماں کے سامنے اس کی عصمت دری کی اور اس کا گلا گھونٹ دیا، 27 سالہ ...
بين الاقوامى -
’فلسطینی سانپ‘ کے کاٹنے سے اردنی شہری کی موت، مگر یہ سانپ اتنا خطرناک کیوں ہے؟
اردن میں ایک نوجوان عمار عبیدات کل جمعرات کو 10 روز قبل شمالی اردن کی اربد گورنری ...
مشرق وسطی -
غزہ سے کینسر کے 21 مریض کرم سالم کراسنگ سے مصر داخل
رفح راہداری کی مسلسل بندش سے فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ
مشرق وسطی