غزہ میں جوبائیڈن جنگ بندی منصوبے کا مستقبل؟ جوبائیڈن اور یاہو آج اظہار خیال کریں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکی صدر جوبائیڈن اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو آج جمعرات کے روز دیر گئے بات کریں گے۔ اس امر کی اطلاع اسرائیلی کان ریڈیو نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے دی ہے۔

امکانی طور پر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اپنی ٹیم کے ساتھ بات کریں گے اور حماس کی طرف سے جنگ بندی کے لیے تجاویز پر ریسپانس پر بات کریں گے۔ اسرائیل اورvحماس کے درمیان جنگ نو ماہ مکمل ہونےوالے ہیں۔

جوبائیڈن کی طرف سے پیش کیے گئے جنگ بندی منصوبے پر حماس کا رد عمل اسرائیل کو بدھ کے روز ملا تھا۔ جس پر اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے موساد کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا تھا کہ اسرائیل حماس کے جواب کا جائزہ لے رہا ہے۔

جوبائیڈن کے اعلان کردہ جنگ بندی منصوبے کے بعد دونوں اہم اتحادیوں کے درمیان یہ انتہائی اہم تبادلہ خیال ہو گا۔ نیتن یاہو اسی ماہ امکانی طور پر امریکی کانگریس کے اجلاس سے بھی خطاب کرنے والے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size