دہشت گردوں کو نشانہ بنانے کے لیے نصیرات میں سکول پر بمباری کی: اسرائیلی فوج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے نصیرات کے علاقے میں سکول کو ایک کور کے طور پر استعمال کرنے والے متعدد دہشت گردوں کو نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی فوج نے یہ بات پیر کے روز کہی ہے۔

جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے 'کچھ ہی دیر پہلے انٹیلی جنس کی بنیاد پر ایک کارروائی کی گئی ہے۔ نتیجتاً کئی دہشت گردوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ یہ دہشت گرد علاقے میں موجود ایک سکول کو اپنے جنگی مقاصد کے لیے استعمال کر رہے تھے۔

دریں اثنا نصیرات کے العودہ ہسپتال میں موجود ایک ذریعے نے بتایا ہے 'ایک سکول پر اسرائیلی فوج کے حملے کے بعد متعدد زخمیوں کو ہسپتال زخمی حالت میں لایا گیا ہے۔ ذریعے کے مطابق یہ سکول جو اسرائیلی حملے کا ہدف بنا ہے اقوام متحدہ کے ادارے 'اونروا' کے زیر اہتمام کام کر رہا تھا۔

سکول کو نشانہ بنانے کے بعد بھی اسرائیلی فوج کا یہ کہنا ہے کہ حماس اور اسلامی جہاد بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور سویلنز سٹرکچرز کو جنگی ضرورتوں کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

نصیرات میں وزارت صحت کےحکام کا کہنا ہے کہ کم از کم 16 فلسطینی ہفتے کے روز اس وقت جاں بحق ہو گئے تھے، جب اسرائیلی فوج نے 'اونروا' کے سکول پر بمباری کی۔

واضح رہے غزہ کی جنگ دسویں ماہ میں داخل ہو چکی ہے اور اس دوران کم از کم 38193 فلسطینی ہلاک اور 87903 زخمی ہو چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size