تل ابیب دھماکا فضائی ہدف گرنے کے نتیجے میں ہوا : اسرائیلی فوج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اسرائیلی پولیس کے مطابق جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب سوا تین بجے تل ابیب کے وسطی حصے میں ہونے والے زور دار دھماکے کے نتیجے میں 1 شخص ہلاک اور نو زخمی ہو گئے۔ پولیس کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ دھماکا امریکی سفارت خانے کے نزدیک ہوا اورمتاثرہ علاقے میں تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بظاہر یہ ڈرون حملہ لگ رہا ہے۔ فوج کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ خبردار کرنے والے سائرن نہیں بجے۔

دھماکا کس وجہ سے ہو اس بارے میں متضاد معلومات ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ دھماکا اس علاقے کے نزدیک ہوا جہاں سفارتی مشن واقع ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکا ایک ڈرون طیارے کے گرنے کے نتیجے میں ہوا۔ خیال ہے کہ یہ ڈرون طیارہ حزب اللہ کے ڈرون طیاروں سے ملتا جلتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں