اسرائیلی حکام نے بتایا کہ ایک کینیڈین شہری نے جنوبی اسرائیل کے ایک قصبے میں چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کی اور اسے "بے اثر کر دیا گیا"۔
یہ ناکام حملہ غزہ کی سرحد کے قریب ایک قصبے کے داخلی راستے پر ہوا جسے سات اکتوبر کے حملے کے دوران شدید نقصان پہنچا تھا۔
اسرائیلی فوج نے کہا کہ حملہ آور "اپنی گاڑی سے باہر نکلا اور علاقے میں کام کرنے والی کمیونٹی کی فوری جواب دہندہ ٹیم کے ارکان کو چاقو سے دھمکی دی"۔
فوج نے کہا، "فوری جواب دہندہ ٹیم نے جوابی فائرنگ کی اور مشتبہ شخص کو بے اثر کر دیا۔ سکیورٹی فورسز میں کسی زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔"
پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ حملہ آور کینیڈا کا شہری تھا۔
رائٹرز کی ٹیلی ویژن فوٹیج میں ایک لاش کو ایمبولینس میں لے جاتے ہوئے دکھایا گیا جو بظاہر حملہ آور کی تھی۔
-
اسرائیل کا بڑے آپریشن سے قبل خان یونس کے مشرقی علاقوں کو خالی کرنے کا مطالبہ
اسرائیلی فوج نے پیر کے روز غزہ کی آبادی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بڑے آپریشن سے پہلے ...
مشرق وسطی -
" فرق نہیں پڑتا امریکی صدر کون ہے،اسرائیل امریکہ کا مشرق وسطی سے مضبوط اتحادی رہے گا"
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے اس سے فرق نہیں پڑتا کہ امریکہ کا صدر کون ہے ...
مشرق وسطی -
اسرائیل کا غزہ کے مزید دو یرغمالیوں کی ہلاکت کا اعلان
ہوسٹج فیملیز فورم کا اظہارِ مایوسی
مشرق وسطی