برطانوی یونیورسٹی میں ہونے والے 65 ویں بین الاقوامی ریاضی اولیمپیڈ میں سعودی عرب نے چھ تمغے جیتے ہیں۔ یونیوسٹی اف بیتھ میں ریاضی سے متعلق یہ مقابلے 15 جولائی سے 21 جولائی تک جاری رہے۔
بین الاقوامی ریاضی اولیمپڈ میں چھ ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔ ٹیموں نے ساڑھے چار گھنٹے کے دورانیے پر مشتمل مقابلہ میں تین سوال حل کیے۔ یہ مقابلے مسلسل دو دن جاری رہے۔
سعودی خبر رساں ادارے نے بتایا الاحساء ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والے ہادی العثان نے چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔ کانسی کے تمغے جیتنے والوں میں یوسف بخت، مدینہ کے رہائشی محمد ربیع، مشرقی صوبہ سے تعلق رکھنے والے معاز القحطانی اور دارالحکومت ریاض کے رہائشی احمد الشہری شامل ہیں۔ جبکہ مشرقی صوبے تعلق رکھنے والے محمد الغامدی نے تعریفی سند حاصل کی ہے۔
سعودی عرب کی ٹیم نے سعودی وزارت تعلیم، شاہ عبدالعزیز فاؤنڈیشن فار گفٹڈنس اینڈ کریٹیویٹی کے ذریعے مقابلے میں شرکت کی۔ بین الاقوامی ریاضی اولیمپیڈ میں سعودی عرب کی شرکت موہیبہ انٹرنیشنل اولیمپیڈ پروگرام کا ایک حصہ ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے نے رپورٹ کیا ہے کہ ان اقدامات کے ذریعے طلبہ کو بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کے مواقع ملتے ہیں۔ جس کی مدد سے وہ اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کا موقع پاتے ہیں۔
حالیہ سالانہ مقابلوں میں سعودی عرب نے کل 77 ایوارڈز اپنے نام کیے ہیں۔ جن میں چاندی کے 12 اور کانسی کے 46 تمغے شامل ہیں۔ نیز 19 تعریفی اسناد بھی حاصل کی ہیں۔