حج 2024 سیشن اختتام پذیر، حاجیوں کا آخری قافلہ مدینہ منورہ سے انڈونیشیا واپس روانہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

حاجیوں کا آخری قافلہ ادائی حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد مدینہ منورہ سے واپس روانہ انڈونیشیا ہو گیا ہے۔ اپنے ملک کو واپس جانے والا یہ قافلہ انڈونیشیا سے تعلق رکھتا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ حاجیوں کا آخری قافلہ شہزادہ محمد عبدالعزیز بین الاقوامی ایئر پورٹ سے اتوار کے روز واپس روانہ ہوا۔ اس میں کل 320 حجاج شامل تھے۔ انڈونیشیا کے لیے واپس روانہ ہونے والے اس قافلے کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا۔

حاجیوں کے اس آخری قافلےکی روانگی کے ساتھ ہی سعودی عرب کی وزارت حج کا ترتیب دیا گیا حج منصوبہ 2024 مکمل ہو گیا۔

مملکت کی ائیر لائن ' سعودیہ' نے حجاج کرام کے لیے خدمات بہترین معیار کے ساتھ انجام دیں اور ان کے سفر حج کو یادگار بنانے میں کردار ادا کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں