سعودی عرب چلی سے 'لیتھیم' حاصل کرے گا : سعودی وزیر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب کے کان کنی کے وزیر بندر الخوریاف نے دورہ چلی کے موقع پر چلی سے 'لیتھیم' کی پیداور کے لیے سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ وزیر کان کنی نے ایک انٹرویو کے دوران کہا منارا سرکاری کان کنی کے شعبے اور مملکت کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ اس سلسلے میں مختلف ' آپشنز ' کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

وزیر کان کنی الخوریاف نے کہا ' ہم خود کو بیٹری اور 'ای وی مینوفیکچرنگ کے مرکز کے طور پر سامنے لانا چاہتے ہیں۔اس سلسلے میں 'لیتھیم' اور دیگر معدنیات کو بروئے کار لانے کے لیے ان تک رسائی ممکن بنانے کا کام جاری یے۔ ہم چاہتے ہیں کہ معیشت میں مملکت کا صرف تیل پر انحصار نہ رہے بلکہ ایک متنوع قسم کی معیشت کو مضبوط بنائیں۔

اس وجہ سے منارا کو چلی کے ساتھ مل کر کام کرنے میں دلچسپی ہے۔کیونکہ چلی کا اس شعبے میں ایک نام ہے کہ یہ بیٹری میٹیریل بنانے والا دنیا کا دوسرا اہم ملک ہے۔

سعودی وزیر نے کہا ' ہم یہاں چلی کے اثاثے کے ساتھ منارا کو مل کر چلتے دیکھ رہے ہیں۔یہ ایک بامعنی راستہ ہوگا۔'

انہوں نے مزید کہا ' مضبوط سرمایہ کاری کے لیے سعودی عرب چلی کی طرف سے ایک بڑے ارادے کو دیکھ رہے ہیں.'

مملکت کے وزیر نے کہا ' انہیں نہیں معلوم تھا کہ چلی کی حکومت کو 'لیتھیم ' کی پیداوار کے لیے کان کنی میں سرمایہ کاری کا متلاشی ہے۔اس کی حکومت نے حال ہی میں نجی سرمایہ کاری کے لیے کئی ذخائر کو اوپن کیا ہے۔'

ان کا کہنا تھا سعودی عرب زیادہ اور تیزی سے 'لیتھیم' کا حصول چاہتا ہے۔ اس کے لیے چلی میں بھی ہمیں دلچسپی ہے تاکہ ہم مقامی طور 'ای وی بیٹریاں' تیار کرنا چاہتے ہیں۔ ہماری قیادت ہر طرح کی خود کفالت اور مملکت کی متنوع معیشت کے لئے بہت پر جوش ہے

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں