اسرائیلی فوج نے سات اکتوبر کو لاپتہ ہونے والی ایک اسرائیلی خاتون کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔ لاپتہ اسرائیلی بلہا ینان سات اکتوبر کو لاپتہ ہو گئے افراد کی فہرست میں آخری فرد تھی ، جس کے بارے میں مسلسل علم نہیں ہو رہا تھا کہ وہ مر چکی ہے یا زندہ ہے۔
منگل کے روز اسرائیلی فوج نے اس کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ اسے جنگجووں نے سات اکتوبر کو ہی ہلاک کر دیا تھا۔ اسرائیلی فوج نے اس کی ہلاکت کے حوالے سے مقتولہ کے خاندان کو بھی باقاعدہ آگاہ کر دیا ہے۔ ' اب وہ زندہ نہیں رہی ۔'
اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے ' بلہان ینان کی تلاش اور اس کے بارے آگاہی کے لیے فوج کی طرف سے مسلسل کوششیں جاری رہیں ۔ تاہم اب تصدیق کے بعد اعلان کیا جا رہا ہے کہ وہ ہلاک ہو چکی ہے۔ان کوششوں کے نتیجے میں شواہد سے معلوم ہوا ہے کہ اس کی موت ہو چکی ہے۔