جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول نے مدینہ منورہ کے علاقے میں یمنی شہریت کےحامل ایک باشندے کو منشیات کی تقریباً 5,837 گولیاں فروخت کرنے پر گرفتار کرلیا۔اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے اور اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
اسی دوران نارکوٹکس کنٹرول ڈپارٹمنٹ نے ریاض کے علاقے میں ایک ایتھوپیائی شخص کو 25 کلو گرام نشہ آور چرس فروخت کرنے پر گرفتار کر لیا۔ اس کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی اور اسے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ جدہ گورنری میں ایتھوپیا کےایک اور باشندے کوسرحدی حفاظتی نظام کی خلاف ورزی اور 11 کلو گرام چرس فروخت کرنے پر گرفتار کیا گیا۔
علاوہ ازیں جازان کے علاقے العارضہ سیکٹر میں بارڈر گارڈز نے کارروائی کرتے ہوئے 380 کلو گرام منشیات کی اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا اور ضبط شدہ اشیاء کو متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ عسیر کے علاقے میں الربوعہ سیکٹر میں سرحدی محافظوں نے سرحدی حفاظتی نظام کی خلاف ورزی کرنے والے 3 ایتھوپیائی باشندوں کو 440 کلو گرام منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا۔