شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے 100 یمنی یتیموں میں پیشہ ورانہ آلات کی تقسیم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے یمن کے صوبے حضرموت کے علاقے المکلا میں تربیتی پروگرام میں شامل 100 افراد کو متعلقہ پیشوں سے متعلق آلات اور ساز و سامان فراہم کیا ہے۔ یہ اقدام یمن میں تنازع سے متاثرہ یتیموں کی دیکھ بھال کے لیے مختص منصوبے "سند" کا حصہ ہے۔ اس کا مقصد یتیموں اور خاندان کی کفالت کرنے والوں کو معاشی طور پر خود مختار بنانا ہے۔

پروگرام میں شریک ہونے والوں کو مختلف شعبوں میں تربیتی اور پیشہ ورانہ کورسوں کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارتوں اور ہنر کا حامل بنایا جاتا ہے۔ ان شعبوں میں سِلائی، غذائی صنعت، ایئرکنڈیشننگ، برقی تنصیبات اور گھریلو آلات کی مرمت شامل ہے۔

یمن کے علاقے حضرموت میں شاہ سلمان امدادی سینٹر کا تربیتی پروگرام
یمن کے علاقے حضرموت میں شاہ سلمان امدادی سینٹر کا تربیتی پروگرام

حضرموت میں وزارت سماجی امور کے بیورو کے سربراہ احمد باظروس نے یمنی لڑکے اور لڑکیوں کی سپورٹ اور خوش حالی کے لیے شاہ سلمان مرکز کی کوششوں کو سراہا۔

یہ منصوبہ مملکت سعودی عرب کی اُن امدادی اور انسانی کوششوں کے سلسلے میں ہے جو شاہ سلمان مرکز کی جانب سے یتیموں اور بے سہارا گھرانوں کی دیکھ بھال کے لیے جاری ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں