مسجد اقصیٰ کے بارے میں بین گویر کے اشتعال انگیز بیان پر سخت امریکی اور فرانسیسی ردعمل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

دنیا کے مختلف ملکوں کی طرف سے اسرائیلی انتہا پسند وزیر بین گویر کے مسجد اقصیٰ کے دورے اور مسجد کے بارے میں ارادوں کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔ حتیٰ کہ امریکہ نے بھی اسرائیلی وزیر کی اس انتہا پسندی کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔ امریکہ اور یورپی ملکوں میں اسرائیلی وزیر کی مذمت کی گئی ہے۔

امریکہ کی طرف سے اس بارے میں کہا گیا 'انتہائی دائیں بازو کے اسرائیلی وزیر کا مسجد اقصیٰ میں یہودی عبادات کا اہتمام ناقابل قبول ہے۔'

امریکہ نے منگل کو اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے قومی سلامتی کے وزیر کے مسجد کے احاطے میں یہودی رسومات کی قیادت کرنے پر تنقید کی ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان ویندات پٹیل نے اس بارے میں اپنے بیان میں کہا ' اسرائیلی وزیر کی طرف سے غزہ میں جنگ بندی کے لیے مذاکرات کی کوششوں کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔'

امریکی ترجمان نے کہا امریکہ یروشلم کے مقدس مقامات کے حوالے سے تاریخی مسلمات اور ' سٹیٹس کو' کے ساتھ۔ مضبوطی سے کھڑا ہے ۔ اس لیے اس بارے میں کسی بھی یکطرفہ اقدام کو ناقابل قبول قرار دیتا ہے۔'

فرانس نے بھی مسجد اقصیٰ کے احاطے میں منگل کے روز انتہا پسند اسرائیلی وزیر ایتمار بین گویر کے آنے کی مذمت کی ہے فرانسیسی وزارت خارجہ کی طرف سے کہا گیا ہے 'اسرائیلی وزیر کا اس طرح مسجد اقصیٰ کا دورہ یروشلم میں مقدس مقامات کی تاریخی حیثیت کی خلاف ورزی پر مبنی اقدام ہے۔'

وزارت خارجہ فرانس نے کہا ' یہ نئی اشتعال انگیزی ناقابل قبول ہے۔ اس لیے فرانس اسرائیلی حکومت سے یروشلم میں مقدس مقامات کی تاریخی حیثیت کا احترام یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کا مطالبہ کرتا ہے۔'

واضح رہے انتہا پسند اسرائیلی وزیر بین گویر نے منگل کے روز مسجد اقصیٰ کے حوالے سے اپنے متنازعہ بیان کا اعادہ کرتے ہوئے کہا' یہودیوں کو مسجد اقصیٰ کے احاطے میں نماز ادا کرنے کی اجازت دی جانی چاہیے، جس کے لیے یہودیوں کا دعویٰ ہے کہ یہ یہودیوں کا' ٹمپل ماؤنٹ' ہے۔

بین گویر کا یہ بیان مشرق وسطیٰ کے حساس ترین مقامات میں سے ایک کے بارے میں بین الاقوامی قوانین اور مسلمانوں کے لیے ایک نیا چیلنج ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں