سعودی اور مصری وزرائے خارجہ کا غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی وزیر خارجہ نے شہزادہ فیصل بن فرحان نے ریاض میں اپنے مصری ہم منصب ڈاکٹر بدر عبد العاطی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر غزہ کی پٹی کی موجودہ صورت حال کے علاوہ دونوں ملکوں کے درمیان خصوصی تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا۔

اس سے قبل مصری وزیر خارجہ سرکاری دورے پر سعودی دار الحکومت ریاض پہنچے تھے۔ سعودی وزیر خارجہ پہلے ہی اس خواہش کا اظہار کر چکے ہیں کہ ان کا ملک مصر کے ساتھ مضبوط برادرانہ تعلقات کا خواہاں ہے اور دونوں ملکوں کے عوام کے مفاد میں تعاون اور رابطہ کاری جاری رکھنا چاہتا ہے۔

سعودی عرب نے غزہ میں فائر بندی کے حوالے سے امریکی، مصری اور قطری سربراہان کے مشترکہ بیان کا خیر مقدم کیا تھا۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں باور کرایا گیا ہے کہ مملکت غزہ میں فائر بندی اور خراب انسانی صورت حال کے معالجے ے لیے جاری تمام کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں