سعودی عرب نے ماریشس میں 575 بستروں کے ٹیچنگ ہسپتال کا افتتاح کردیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

جمہوریہ ماریشس کے وزیر اعظم پرویند کمار جگناوتھ کی موجودگی میں سعودی فنڈ برائے ترقی کے لون آپریشنز کے جنرل مینیجر عبد اللہ السیف انرود جگناتھ ہسپتال کے حصے "فلاک ٹیچنگ ہسپتال" کے تعمیراتی اور سازوسامان کے منصوبے کا افتتاح کیا۔ اس منصوبے میں سعودی فنڈ برائے ترقی نے 50 ملین ڈالر مالیت کے نرم ترقیاتی قرض کے ذریعے فنانسنگ میں تعاون کیا۔ اس موقع پر دیگر عہدیداروں کے علاوہ ماریشس کے وزیر صحت ڈاکٹر کیلاش کمار سنگھ بھی موجود تھے۔

ہسپتال میں 575 میڈیکل بیڈز کی گنجائش ہے۔ اس کا رقبہ لگ بھگ 95 ہزار مربع میٹر ہے۔ یہ منصوبہ ماریشس میں صحت کے نظام کی کارکردگی کو بڑھانے ، صحت کی دیکھ بھال اور بیماریوں سے بچاؤ کے اعلیٰ ترین معیارات فراہم کرنے میں کردار ادا کرے گا۔ یہ منصوبہ صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے فنڈ کی کوششوں کے فریم ورک کے اندر آتا ہے۔

خیال رہے سعودی فنڈ برائے ترقی نے سال 1982 عیسوی سے جمہوریہ ماریشس کی مدد کے لیے اپنی ترقیاتی سرگرمیاں شروع کیں۔ مختلف اہم شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں اور پروگراموں کی مالی معاونت کے ذریعے فنڈ نے 7 منصوبوں اور پروگراموں کے نفاذ میں 228 ملین ڈالر کے ساتھ مالی اعانت فراہم کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں