مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کا وسیع آپریشن جاری ، 10 فلسطینی جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

فلسطینی ہلال احمر کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری آپریشن میں دس فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔

ہلال احمر کے ترجمان نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ جنین شہر میں اور اس کے نزدیک چھ فلسطینیوں کو ہلاک کیا گیا جب کہ طوباس شہر کے قریب الفارعہ کیمپ میں چار فلسطینیوں کو موت کی نیند سلا دیا گیا۔

اس سے قبل اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شمال میں ایک وسیع فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ایک مختصر فوجی بیان میں بتایا گیا کہ کارروائی جنین اور طولکرم شہر میں شروع کی گئی ہے۔ مزید یہ کہ آپریشن کا مقصد مطلوبہ افراد کی گرفتاری اور بنیادی ڈھانچے کو ختم کرنا ہے۔

اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت کے مطابق فوجی بیان میں بتایا گیا ہے کہ الاغوار میں الفارعہ پناہ گزین کیمپ کے نزدیک واقع ہسپتالوں کا گھیراؤ کر لیا گیا ہے تا کہ مسلح افراد کو وہاں پہنچنے سے روکا جا سکے۔

بیان کے مطابق اس وسیع آپریشن میں فضائی معاونت بھی شامل ہے۔ مزید یہ کہ لڑائی کے متوقع مقامات کے مطابق فلسطینی آبادی کے منظم انخلا کا بھی امکان ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں