اسرائیلی یرغمالیوں کے اہل خانہ کا غزہ کی پٹی میں داخل ہوکر احتجاج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

غزہ میں جنگ بندی پر ابھی تک کسی سمجھوتے تک پہنچنے میں ناکامی اور سات اکتوبر سے اس پٹی میں قید اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی پر اسرائیل کے اندر بڑھتے ہوئے غصے کے درمیان کچھ یرغمالیوں کے خاندانوں نے غزہ کی پٹی میں داخل ہونے کا فیصلہ کر لیا۔

’’العربیہ‘‘ کے نامہ نگار نے جمعرات کو رپورٹ کیا کہ اسرائیلی یرغمالیوں کے اہل خانہ غزہ کے ساتھ سرحدی باڑ عبور کر کے غزہ کی پٹی میں داخل ہوگئے۔ ان خاندانوں نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن میں یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ انہوں نے نیتن یاہو کی سربراہی میں حکومت کی طرف سے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے تک پہنچنے میں ناکامی کے خلاف احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔ اسرائیلی فوج نے انہیں روک کر پٹی سے باہر نکال لیا۔

گزشتہ ہفتوں کے دوران دوحہ اور قاہرہ میں غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر پہنچنے کے لیے مذاکرات کیے گئے۔ ان مذاکرات کے دوران نیتن یاہو نے اسرائیلی افواج کو فلسطینی پٹی میں رکھنے پر اصرار کیا جسے حماس نے مسترد کر دیا اور مذاکرات بلا نتیجہ ختم ہوگئے۔ اسرائیل کی جانب سے اسرائیلی جیلوں میں زیر حراست فلسطینی قیدیوں کی رہائی پر بھی کچھ پابندیاں اور شرائط عائد کی گئیں جس سے بات چیت مزید پیچیدہ ہوگئی ہے۔

کئی مہینوں سے اسرائیلی یرغمالیوں کے اہل خانہ اس معاہدے کو منظور کرنے کے لیے اسرائیلی حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لیے مظاہرہ کر رہے ہیں اور وزیر اعظم کی اس پالیسی کی مذمت کر رہے ہیں جو ان یرغمالیوں کی کی موت کا باعث بن سکتی ہے۔ دریں اثنا نیتن یاہو کو قیدیوں کے معاملہ کے ساتھ دیگر معاملات پر بھی تنقیدوں کا سامنا ہے۔

تل ابیب میں مظاہرے کے دوران اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ

واضح رہے سات اکتوبر 2023 کو حماس نے غزہ کے اطراف کے علاقوں میں داخل ہوکر 250 کے لگ بھی اسرائیلیوں کو یرغمال بنا لیا تھا۔ نومبر کے آخر میں ہونے والی عارضی جنگ بندی میں ان میں سے 81 یرغمالیوں کو رہا کردیا گیا تھا۔ 24 غیر ملکیوں کو بھی رہا کردیا گیا تھا۔ پھر اسرائیل نے دو امریکیوں اور 11 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا یا بازیاب کرا لیا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق اب بھی غزہ میں 106 کے قریب اسرائیلی یرغمالی موجود ہیں۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ 71 یرغمالی زندہ موجود ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں