اقوام متحدہ کے خوراک متعلق ادارے کے ٹرک پر اسرائیلی فائرنگ کے بعد اسرائیل نے امریکہ کواپنی اس کارروائی سے 'اپ ڈیٹ' کر دیا ہے۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے اس واقعے کے بارے میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے ٹرک کو کمیونیکیشن کی غلطی سے گولیاں لگ گئی تھیں۔ گولیوں کی تعداد دس بتائی گئی ہے۔
خیال رہے غلط کمیونکیشن سے یہ گولیاں غزہ میں اقوام متحدہ کے ٹرک چلائی گئیں تھیں۔ جہاں اس طرح کے واقعات عام طور پر ہوتے رہتے ہیں۔ تاہم اس غلطی کی سزا اسرائیل یا اس کی فوج کو نہیں بالآخر بے گھر اور بھوک سے مرنے کے قریب پہنچی فلسطینی آبادی کو ہی ملتی ہے۔ جیسا کہ اب کی بار بھی اقوام متحدہ کے پروگرام برائے خورک نے غزہ کے لوگوں کے لیے اپنی سرگرمیاں ٹرک کا شیشہ زخمی ہونے کے بعد روکنے کا اعلان کیا ہے۔
غزہ میں اب تک 40602 فلسطینی اسرائیلی بمباری اور فائرنگ سے ہلاک اور 93 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ 88 فیصد علاقے سے اسرائیلی فوج نےانخلا کا حکم دے کر فلسطینیوں کوصرف گیارہ فیصد علاقے میں قید ہونے کا کہہ رکھا ہے۔
تاہم جمعرات کے روز اقوام متحدہ میں امریکہ کےنائب سفیر نے اسرائیلی جواب کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔ امریکی نائب سفیر رابرٹ ووڈ نے کہا ہم نے انہیں کہا تھا کہ فوری طور پر اس بارے میں بتایا جائے اور اس غلطی کی نہ صرف ذمہ داری لی جائے بلکہ یہ یقین دہانی کرائی جائے کہ آئندہ اقوام متحدہ کی گاڑیوں کو نشانہ نہیں بنائے گی۔
اسرائیل کی طرف سے امریکہ کو بتایا گیا ہے کہ اس کے فوجی دستوں کی باہمی کمیونیکشن میں مسئلے کی وجہ سے اقوام متحدہ کے پروگرام برائے خوراک کے ٹرک کو فائرنگ کا سامنا کرنا پڑا ۔