حماس کی جانب سے گذشتہ روز مئی کے آخر میں غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے لیے امریکی صدر جو بائیڈن کی پیش کردہ تجویز سے اتفاق سے متعلق بیان کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اس پر اپنا ردعمل دیا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے آج جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ حماس اپنے موقف کی حقیقت کو چھپانے کی کوشش کررہی ہے۔
’ہم نے اگست کی پیشکش قبول کر لی ہے‘
انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ حماس اس حقیقت کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے کہ وہ قیدیوں کی رہائی کے معاہدے کی مخالفت اور اسے ناکام بنا رہی ہے۔
نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ ان کے ملک نے "امریکہ کی طرف سے گذشتہ 16 اگست کو کی گئی حتمی ثالثی کی پیشکش کو قبول کر لیا تھا، لیکن حماس نے اسے مسترد کر دیا اور ہمارے چھ اغوا کاروں کو بھی ہلاک کر دیا"ْ۔
انہوں نے دنیا سے مطالبہ کیا کہ حماس پر قیدیوں کی فوری رہائی کے لیے دباؤ ڈالے۔
بدھ کی شام حماس نے اعلان کیا کہ تحریک کے رہ نما خلیل الحیہ کی سربراہی میں اس کے مذاکراتی وفد نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں قطری وزیراعظم الشیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی اور مصری انٹیلی جنس چیف عباس کامل سے ملاقات کی، تاکہ غزہ میں جنگ بندی پر بات چیت کی جا سکے۔
حماس نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ اس نے بائیڈن کی تجویز سے اتفاق کیا تھا۔ حماس اسرائیل کی طرف سے پیش کیےگئے کسی بھی نئے مطالبے کو مسترد کرتی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ بائیڈن نے گذشتہ مئی کے آخر میں وائٹ ہاؤس سے ایک تقریر میں اعلان کیا تھا کہ "اسرائیل نے جنگ بندی اور تمام قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے ایک جامع تجویز پیش کی تھی، جو تین مراحل پر مشتمل تھی۔ ان میں سے پہلا مرحلہ مکمل جنگ بندی، پھر غزہ کے تمام آبادی والے علاقوں سے اسرائیلی افواج کا انخلا، پھر تمام قیدیوں کی رہائی شامل تھی۔
تاہم نیتن یاہو بعد میں مصر اور غزہ کی پٹی کے درمیان سرحد پر واقع فلاڈیلفیا کوریڈور (صلاح الدین محور) اور نیٹساریم کوریڈور میں فوج بدستور تعینات رکھنے پر اصرار کرتے رہے ہیں قیام کی پابندی کرتے رہے۔
-
غزہ میں اسرائیلی بمباری میں ایک ہی روز ’انروا‘ کے چھ ملازمین ہلاک
فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’انروا‘ نے بدھ کی ...
مشرق وسطی -
غزہ : بے گھر افراد کی پناہ کے مرکز اسکول پر بم باری ، ہلاکتوں کی تعداد 18 ہو گئی
اسرائیل نے ایک بار پھر غزہ کی پٹی میں بے گھر فلسطینیوں کے لیے پناہ گاہ کے طور پر ...
مشرق وسطی -
اسرائیلی وزیر کے ہاتھ میں "غزہ کے بن لادن" کے بچوں کی تصویر پر شکوک کا اظہار
اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے حماس کے سربراہ یحیی السنوار کے بچوں کی ایک تصویر ...
بين الاقوامى